واشنگٹن25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکہ نے آج کہا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بھارت اور پاکستان کو براہ راست بات چیت میں شامل ہونے کے لئے زور دار طریقے سے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔امریکہ نے یہ بات دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشمیر معاملے پرلفظی جنگ تیز ہونے کے درمیان کہی۔وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے کیرالہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد کہاکہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام کوششوں کی زوردار طریقے سے حمایت کرتا ہے، جو زیادہ مستحکم، جمہوری اور خوشحال علاقے بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اس میں بھارت اور پاکستان کے حکام کے درمیان ملاقات بھی شامل ہے۔افسرنے کہاکہ ہمارا طویل رخ رہاہے کہ ہم مانتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کو تعلقات کے معمول پر اور عملی تعاون سے فائدہ ہو گا۔ہم بھارت اور پاکستان کے براہ راست مذاکرات میں شامل ہونے کی حمایت کرتے ہیں، جس کا مقصد کشیدگی کوکم کرناہو۔بھارت اور پاکستان کے درمیان جموں کشمیر کے اری میں فوج کے کیمپ پر 18ستمبر کے دہشت گرد حملے کے بعد سے سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔اس حملے میں 18بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔